وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ممتاز عالم دین علامہ منیر احمد یوسفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

News Date: 
Friday, July 19, 2019

لاہور19 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ممتاز عالم دین علامہ منیر احمد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔