وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر صحافی محمد شبیر چودھری کے انتقال پر اظہار افسوس

News Date: 
Friday, July 19, 2019

لاہور19 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی اور روزنامہ ”جہان پاکستان“ کے سابق مینجنگ ایڈیٹر محمد شبیر چودھری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔