وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کوئٹہ میں سٹی تھانے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

News Date: 
Tuesday, July 30, 2019

لاہور30 جولائی:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کوئٹہ میں سٹی تھانے کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے-وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ او رافسوس کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے اور واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کا یہ واقعہ بوکھلائے ہوئے دشمن کی کارروائی ہے اورایسے واقعات عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے- انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے-دشمن کے مذموم عزائم اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے -