وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا شکر گڑھ میں نوجوان پر پولیس کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

News Date: 
Tuesday, July 30, 2019

لاہور30جولائی:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے شکر گڑھ میں نوجوان پر پولیس کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیاہے-انہوں نے کہاکہ تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے- انہوں نے کہاکہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے- ایسا واقعہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے-