گلشن راوی میں ٹیچر کے تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

News Date: 
Thursday, September 5, 2019

 لاہور5 ستمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گلشن راوی کے نجی سکول میں ٹیچر کے تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ تین روز کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیر اعلی آفس پیش کی جائے-انہوں نے  کہا کہ قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ دارٹیچر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور جاں بحق طالب علم کے غمزدہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے- وزیر اعلی نے جاں بحق طالب علم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے -