بزرگ خاتون سے پولیس اہلکار کی بدتمیزی کا واقعہ، وزیر اعلی کا نوٹس، ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم

News Date: 
Thursday, September 5, 2019

لاہور5 ستمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پولیس اہلکار کی بزرگ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ذمہ دار پولیس اہلکار کسی رعایت کا مستحق نہیں - ایسے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں -انہوں نے کہا کہ ذمہ دار پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کارروائی کر کے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ وزیراعلی آفس پیش کی جائے -