وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا معروف اداکار عابد علی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

News Date: 
Thursday, September 5, 2019

 عابد علی نے ٹی وی ڈراموں کوایک نئی شناخت دی، اداکاری کے شعبہ میں خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گالاہور5 ستمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف اداکار عابد علی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلی نے فن و اداکاری کے شعبے میں عابد علی مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا- انہوں نے کہا کہ عابد علی منجھے ہوئے ور سٹائل اداکارتھے۔مرحوم کے مداح ان کی لازوال اداکاری کوکبھی نہیں بھولیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ عابد علی نے ٹی وی ڈراموں کوایک نئی شناخت دی اور آج بھی ناظرین کو ان کے ٹی وی ڈرامے یاد ہیں - انہوں نے کہا کہ عابد علی کے انتقال سے فن اداکاری کا ایک باب ختم ہوا ہے - مرحوم کی اداکاری کے شعبہ میں خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا۔