بھکر میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی جلدسے جلد گرفتاری کا حکم

News Date: 
Monday, September 16, 2019

 وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بھکر میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان خواہ جتنے بھی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ زیادتی کا شکار طالبہ کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ڈی پی او بھکر کو متاثرہ خاندان کی رہائشگاہ جا کر دادرسی کی ہدایت کی۔