ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت:

News Date: 
Monday, September 16, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔