بھکرمیں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ملوث دو ملزم گرفتار

News Date: 
Tuesday, September 17, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پرپولیس نے بھکر میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ملوث دو ملزم گرفتارکرلئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مفرور ملزم کو بھی جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ طالبہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے اورملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈی پی او بھکر نے متاثرہ خاندان کے گھر جاکرطالبہ اوراس کے والد سے ملاقات کی اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔