احمد پور شرقیہ کے علاقے میں 8سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،6ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،2گرفتار

News Date: 
Tuesday, September 17, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے احمد پور شرقیہ کے علاقے میں مبینہ زیادتی کے بعد 8سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او بہاولپورسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو ہرصورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔دریں اثناء پولیس نے6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے2ملزم گرفتار کرلئے ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں