وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر چونیا ں میں بچوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

News Date: 
Wednesday, September 18, 2019

لاہور18 ستمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر چونیا ں میں بچوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے- ڈی پی اوقصور جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے-ایس پی انویسٹی گیشن قصور،ایس پی انویسٹی گیشن پراونشل انویسٹی گیشن برانچ،انٹیلی جنس بیورو اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہوں گے-اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے -