وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کل 8اکتوبر کو پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

News Date: 
Monday, October 7, 2019

لاہور7اکتوبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کل 8اکتوبر کو صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاہے۔وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں 24نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلی حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔