پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے،ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے:عثمان بزدار

News Date: 
Wednesday, December 25, 2019

لاہور25 دسمبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے-ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اورموجودہ حالات کے پیش نظرسیاسی قوتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دور اندیشی اور قومی مفادات کو مقدم رکھیں - انہوں نے کہا کہ یہ وقت اتفاق و اتحاد کا ہے اورقومی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے - سب کو ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا ہو گا- ملک اور قوم کے تابناک مستقبل کے لئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو ملکر چلنا ہو گا- انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور پاکستان کے لئے ہی جینا مرنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں -انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے -