وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی میاں چنوں آمد

News Date: 
Saturday, December 28, 2019

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے میاں چنوں میں رابط سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پل رپھڑوالی تا 9/Rتقریبا 9 کلو میٹر سڑک 11 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جائے گی اوراس سڑک کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہوں گی- انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبے کی دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ”نیا پاکستان منزلیں آسان“پروگرام شروع کیا ہے -اگلے برس کے دوران اس منصوبے کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے دیہی علاقوں کی ہزاروں کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہو گی-انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے دیہات میں دیہی کارپٹڈ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں -”نیا پاکستان منزلیں آسان“پروگرام دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا-صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی،رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔