وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) محمد عارف چوہدری کے انتقال پر اظہار تعزیت

News Date: 
Saturday, December 28, 2019

لاہور28دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) محمد عارف چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں  سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔