وزیراعلیٰ پنجاب کی میاں چنوں میں صوبائی وزراء سید حسین جہانیاں گردیزی،ملک نعمان لنگڑیال،عہدیدارو کا رکن،وکلاء اورمعززین سے ملاقات

News Date: 
Saturday, December 28, 2019

لاہور28دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے میاں چنوں میں صوبائی وزراء سید حسین جہانیاں گردیزی،ملک نعمان لنگڑیال،تحریک انصاف کے عہدیدارو کا رکن،وکلاء اورمعززین سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خانیوال جیسے شہروں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔خانیوال میرا اپنا ضلع ہے،لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔ہر پسماندہ شہر کے عوام کی قسمت بدلنا میرا مشن ہے۔خانیوال ضلع کے 102ترقیاتی منصوبے 18ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت قومی اورصوبائی حلقوں میں 43کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔واگزار کرائی گئی 987ایکڑ سرکاری اراضی عوامی فلاح کے منصوبے کیلئے استعمال کی جائے گی۔خانیوال،میاں چنوں،کبیروالا اورجہانیاں کے جلد دوبارہ دورے کروں گا۔خانیوال کی ہر تحصیل میں ماڈل تھانے بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں چنو ں شہر کے داخلی اورخارجی راستوں کی بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ضلع خانیوال میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے منصوبے سوا13ارب روپے کی لاگت سے مکمل کریں گے۔ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع خانیوال کے صحافیوں کو بھی صحت انصاف کارڈسکیم میں شامل کیا جائے گا۔خانیوال کے طلبہ کیلئے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کی بس سروس شروع کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔