وزیر اعلی عثمان بزدارکا فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

News Date: 
Friday, January 3, 2020

لاہور3 جنوری:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوفیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیر اعلی نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے - انہوں نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں -فیصل آباد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے -