وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بہاولپورسے ڈیرہ غازی خان پہنچے، شہر میں صفائی کے انتظامات اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

News Date: 
Thursday, January 23, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج بہاولپورسے ڈیرہ غازی خان پہنچے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان شہر کا دورہ کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کے انتظامات اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عمائدین اور شہریوں نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خود لوگوں کے پاس گئے اور ان سے مصافحہ کیا-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر ہدایات جاری کیں - وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سرائیکی اوربلوچی زبان میں گفتگوکی او رشہریوں سے حال احوال دریافت کیا- وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی کارکن حفیظ خان بزدار کے انتقال پران کے بھائی ممتاز بزدار اور ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کررہے ہیں -پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں اوراتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں - انہوں نے کہاکہ پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ پریشر گروپ - پنجاب میں آٹے کاکوئی بحران نہیں - عوام کی سہولت کے لئے شہروں اورتحصیلوں میں آٹے کے سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے-انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35 فیصد فنڈز مختص کئے گئے ہیں -جنوبی پنجاب کے فنڈ ز کسی اور علاقے پر خرچ نہیں ہوسکیں گے- علاقے کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کررہے ہیں - وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مقامی صحافی مظہر لاشاری نے اپنی تصنیف پیش کی