وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی

News Date: 
Sunday, January 19, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج چک نمبر 16/69 سید والا جڑانوالہ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پڑھائی اورمرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حیدر علی سے ان کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حیدر علی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہے۔ والدہ کا انتقال کسی بڑے بڑا سانحہ سے کم نہیں۔ ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا رضائے الہٰی ہے۔ماں کی نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ماں کی جدائی کا دکھ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔نماز جنازہ میں صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی، اعلی سرکاری حکام،عزیز و اقارب اور لوگوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی