ساہیوال میں آٹے کی فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سخت ایکشن

News Date: 
Sunday, January 19, 2020

ساہیوال میں آٹے کی فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت ایکشن لیا ہے۔عوامی شکایات،فرائض سے غفلت برتنے اورناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرساہیوال معطل کردیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آٹے کی فراہمی کے حوالے سے عوام کی شکایات پر فوری کارروائی ہوگی۔جو افسر ڈلیور نہیں کرے گا، عہدے پر نہیں رہے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ افسران خود فیلڈ میں نکلیں اورعوام کو ریلیف فراہم کریں