وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کوٹ لکھپت میں مدرسے کی دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

News Date: 
Wednesday, February 26, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوٹ لکھپت کے علاقے گجرکالونی میں مدرسے کی دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے-وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے -