وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ماہر اقتصادیات، دانشور و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

News Date: 
Saturday, March 14, 2020

لاہور14 مارچ:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماہر اقتصادیات، دانشور و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔