وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام

News Date: 
Saturday, March 14, 2020

لاہور14 مارچ:  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صارفین کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں صارفین کو ان کے جائز حقوق دیں گے۔ صوبہ بھر میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نا فذ کیا جا چکا ہے اور اس سے لاکھوں صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت پنجاب کے اضلاع میں کنزیومر کورٹس قائم کی جا چکی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔