واش روم میں بچے کی پیدائش کا واقعہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کانوٹس، غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

News Date: 
Friday, February 28, 2020

لاہور28فروری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جناح ہسپتال میں واش روم میں بچے کی پیدائش کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واش روم میں بچے کی پیدائش افسوسناک امر ہے۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے اورغفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔