وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دہلی میں مسلم کش فسادات کے واقعات کی شدید مذمت، گھروں اور مساجد پر حملوں پر تشویش کا اظہار

News Date: 
Friday, February 28, 2020

لاہور28فروری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارت کے شہر دہلی میں مسلم کش فسادات کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دہلی میں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو غنڈوں نے ریاستی دہشت گردی کی آڑ میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی ہے۔ نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں مودی سرکار بدترین آمریت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور آر ایس ایس کے غنڈوں کو مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے۔افسوس کا مقام ہے کہ دہلی جل رہا ہے اور مودی چین کی بانسری بجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ذہن نشین کر لے کہ تشدد اور جبر کے ذریعے حق کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا۔بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔ عالمی برادری نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرکے مودی سرکار کے خون آلود ہاتھوں کو روکنا ہوگا۔a