وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت، جوان کی شہادت پراظہار افسوس

News Date: 
Tuesday, March 17, 2020

لاہور17 مارچ:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے-وزیراعلیٰ نے کنٹرول لائن پر پاک فوج کے جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لے-بلااشتعال فائرنگ بھارتی فوج کی ناکامی او ربزدلی کا ثبوت ہے-