وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سروسز ہسپتال لاہور کی میڈیکل ایمرجنسی میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب

News Date: 
Saturday, June 13, 2020

لاہور13جون:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سروسز ہسپتال لاہور کی میڈیکل ایمرجنسی میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کرکے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے اور متاثرہ مریضوں کو دیگر وارڈز میں شفٹ کر کے انہیں ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں -