وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

News Date: 
Wednesday, June 24, 2020

لاہور24جون:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ارکان پنجاب اسمبلی کی نئے مالی سال کیلئے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ ارکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے اورجائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شدید متاثرہ علاقے سیل کیے۔اراکین اسمبلی اپنے علاقوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں۔کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد کے حوصلہ افزا ء نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں۔ عوام احتیاطی تدابیر کو عادت بنالیں۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر بازار اورمارکٹیں بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر سمیت عوامی مقامات پرماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جارہا ہے۔شہریوں کو کوروناکی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنا فرض نبھاناہوگا۔وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء،یاسر ہمایوں،میاں خالد محمود،ارکان صوبائی اسمبلی عمر آفتاب،خرم اعجاز،شیر اکبرخان،محمد سبطین رضا،محمد رضا حسین بخاری، سرفراز حسین،شاہدہ احمد اورسبرینہ جاوید شامل تھیں۔چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اورسیکرٹری گڈگورننس کمیٹی کرنل(ر)اعجاز حسین منہیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔