وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاڈیرہ غازی خان میں پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

News Date: 
Wednesday, June 24, 2020

لاہور24جون:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے48گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے اورتشدد کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی اورمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے نوٹس پر ڈیرہ غازی خان میں پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہمتاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا۔