وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کراچی سٹاک ا یکسچینج پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے واقعہ کی شدید مذمت

News Date: 
Monday, June 29, 2020

لاہور29 جون:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کراچی سٹاک ا یکسچینج پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے-وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے-انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا-دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -دہشت گرد قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر حملہ ملک دشمن عناصر کی سازش ہے-بہادر سکیورٹی فورسزنے معیشت کو ضرب لگانے کی مذموم کوشش کو ناکام بنایا اورہمیں سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخرہے-انہوں نے کہاکہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے-پاکستانی قوم ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے متحدہے-