وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جھنگ راؤشکیل کے انتقال پراظہار تعزیت

News Date: 
Monday, June 29, 2020

لاہور29 جون: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جھنگ راؤشکیل کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں  سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔