وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سعودی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی،صحت یابی کیلئے دعا کی

News Date: 
Tuesday, July 21, 2020

لاہور21 جولائی:   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔