وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا جمہوریت کے عالمی دن پر پیغام

News Date: 
Monday, September 14, 2020

لاہور14ستمبر: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل انسان کے سماجی ومعاشی ارتقا کاضامن ہے۔ مساوی حقوق کے تحفظ کیلئے جمہوریت ہی بنیادی امر ہے۔جمہوریت عوام کو اقتدار میں شراکت دار بناتی ہے۔ جمہوریت ہی فرد کے بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری اقدار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اورجمہوریت اور جمہوری ادارو ں کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدارہونے کے باوجودانڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو مسخ کررہاہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو عرصہ دراز سے جمہوری حق سے محروم کر رکھا ہے۔مودی سرکار کشمیری عوام کو جمہوری حق دینے کی بجائے ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔عالمی جمہوری قوتوں کو بھارت کے غیر جمہوری اقدامات پر فوری نوٹس لینا چاہیئے۔