اپوزیشن ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے،کرپٹ ٹولہ لوٹی دولت کا تحفظ چاہتا ہے:عثمان بزدار

News Date: 
Saturday, October 17, 2020

لاہور17 اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔کرپشن میں ملوث ٹولہ لوٹی گئی دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ یہ وہ شکست خوردہ عناصر ہیں جنہیں عوام نے یکسر مسترد کیا۔ قوم باشعور ہے،یہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے باوجودعوامی اجتماع کرنا اپوزیشن جماعتوں کی بے حسی ہے۔اپوزیشن رہنماؤں نے عوام کی زندگیوں کی پرواتک نہیں کی۔ان عناصر نے صرف اپنے ذاتی ایجنڈے کو مقدم رکھا۔