وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول آفیسر حامد رضا شیخ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اظہار تعزیت

News Date: 
Thursday, April 1, 2021

لاہوریکم اپریل:  وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول آفیسر حامد رضا شیخ کورونا کے باعث قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پروٹوکول آفیسر حامد رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حامد رضا محنتی، فرض شناس اورپروفیشنل افسر تھے۔ حامد رضا مرحوم نے ہمیشہ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔