وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ملتان کے نجی ہسپتال میں غلط سرجری کے باعث بعض مریضوں کے بینائی سے محروم ہونے کے واقعہ کا نوٹس

News Date: 
Saturday, April 3, 2021

لاہور3 اپریل:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کے نجی ہسپتال میں غلط سرجری کے باعث بعض مریضوں کے بینائی سے محروم ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور کمشنر ملتان ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور بینائی سے محروم افراد کی دادرسی کی جائے اور ان کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے۔