وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سیالکوٹ میں ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس،غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

News Date: 
Saturday, April 3, 2021

 لاہور3 اپریل: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ کے قریب ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے اور خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق نوجوان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔