وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر گفتگو

News Date: 
Saturday, April 3, 2021

لاہور3 اپریل: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج 90 شاہراہ قائداعظم پر چیف وہپ قومی اسمبلی ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی۔ رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مزید مضبوط اور بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب میں مستقل ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کیا جائے گا۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کو ہر صورت میں ترقی کا حق لوٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر اور خطے کے مسائل پر نظر ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کی تکمیل سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ ملتان کی ترقی کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کیا ہے، ملتان کے شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے میں جاؤں گا۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلقہ امور کو مزید بہتر بنانے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فوری ایکشن لے کر جنوبی پنجاب کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ آپ کے بروقت اقدامات سے مخالفین کا پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے۔