وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ، لاک ڈاون کا جائزہ،صورتحال پر اطمینان کا اظہار

News Date: 
Sunday, May 2, 2021

لاہور2 مئی: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاک ڈاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اورمارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے حوالے سے بھرپور تعاون پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر انتظامیہ، پولیس،فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاون، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی اورشہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے حوالے سے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔لاک ڈاون شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے۔کورونا کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومت کی ہدایات پر 100 فیصد عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ   شہر میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں۔ کوڑا کرکٹ کو جلد اٹھایا جائے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے موثر انداز میں کام کیا جائے۔