وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کینیڈا کے علاقے اونٹاریو میں پاکستانی خاندان پر حملے کی شدید مذمت

News Date: 
Tuesday, June 8, 2021

لاہور8 جون:   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینیڈا کے علاقے اونٹاریو میں پاکستانی خاندان پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستانی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گرد نے معصوم لوگوں کے خون کو ناحق بہا کر بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ دل ہلا دینے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ دہشت گرد نے انسانیت پر حملہ کرکے مسلم کمیونٹی کے جذبات مجروح کئے ہیں۔ معصوم لوگوں کی زندگیوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔