پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی،ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کیساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا

News Date: 
Wednesday, June 9, 2021

لاہور9جون:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔کرپشن سے پاک اور معیار ی منصوبے ہماری حکومت کاطرہ امتیازہے۔حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اڑھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے۔سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا۔عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے۔سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔