وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پسنی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت،شہید کیپٹن عفان مسعود اورشہید سپاہی بابر زمان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

News Date: 
Thursday, July 15, 2021

لاہور15جولائی:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے علاقے پسنی میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے شہید کیپٹن عفان مسعود اورشہید سپاہی بابر زمان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن عفان مسعود اورشہید سپاہی بابر زمان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمارے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا۔ شہداء اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء کی عظیم قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی۔مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔