سابق حکمرانوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی، غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت زوال پذیر رہی:عثمان بزدار

News Date: 
Friday, July 16, 2021

لاہور16جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں شبانہ روز محنت اور درست پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی لحاظ سے ٹیک آف کر چکا ہے۔ معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ مشکل صورتحال سے نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت زوال پذیر رہی۔ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے ہیں۔ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا شروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔