وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شادباغ وسن پورہ میں گھر کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

News Date: 
Friday, July 16, 2021

لاہور16جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شادباغ وسن پورہ میں گھر کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔