وزیر اعلی عثمان بزدارکاسینئر اداکارہ سلطانہ ظفر کے انتقال پر اظہار تعزیت

News Date: 
Friday, July 16, 2021

لاہور16جولائی:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر اداکارہ سلطانہ ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔