وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معروف کامیڈین عمرشریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا، گلدستہ بھجوایا

News Date: 
Sunday, September 12, 2021

لاہور12 ستمبر:  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج  معروف کامیڈین و اداکارعمر شریف کو گلدستہ بھجوایا گیا-وزیراعلی عثمان بزدار کی جانب سے صاحب فراش عمر شریف کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا  اور عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عمر شریف پاکستان کا اثاثہ ہیں۔عمر شریف نے کامیڈی کو نئی شناخت دی۔ عمر شریف کامیڈی و اداکاری میں اپنی مثال آپ ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمر شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے -