وزیراعلی عثمان بزدارکی ورلڈبیچ ریسلنگ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد

News Date: 
Sunday, September 12, 2021

لاہور12ستمبر:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ورلڈبیچ ریسلنگ سیریز  میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباددی ہے - وزیر اعلی عثمان نے کہا کہ انعام بٹ کا مسلسل پانچویں بار ورلڈ چیمپئن بننا اعزاز ہے - انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کا نام روشن کیا اورفائنل راونڈ میں آذربائیجان کے ریسلر کو شکست دے کر قومی پرچم کو بلند کیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ انعام بٹ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔ قوم کو انعام بٹ جیسے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔  وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انعام بٹ کی مزید کامیابیو ں کے لئے دعا گو ہوں -