وزیراعلیٰ عثمان بزدار کامیانوالی میں 13 سالہ لڑکے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

News Date: 
Monday, September 13, 2021

لاہور13ستمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے میانوالی کے تھانہ ہرنولی کی حدود میں 13 سالہ لڑکے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوسرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کوقانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقتول لڑکے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بز دارنے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتول لڑکے کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔