وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاسینئر کالم نگار، مصنف ومورخ ڈاکٹر صفدر محمود کے انتقال پر اظہارتعزیت

News Date: 
Monday, September 13, 2021

لاہور13ستمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر کالم نگار، مصنف ومورخ ڈاکٹر صفدر محمود کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم کالم نگاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم نے کالم نگاری کے ذریعے سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر صفدر محمودمرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔